خلاصہ
- ڈھاکہ :(دنیا نیوز) تیسرے ون ڈے میں بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز1-2 سے جیت لی۔
ڈھاکا کے شیرِ بنگال سٹیڈیم میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا ئے ۔
بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن 107رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ سیف حسن نے 36، نجم الحسین شانتو نے 27، لٹن داس نے 41 رنز بنائے اور راشد حسین صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ، ایک جب کہ حارث رؤف نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ50 میں آل ٹیم آؤٹ ہونے پر279 رنز بنا سکی۔
قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے6، معاذ صداقت 6، محمد رضوان 4، غازی غوری29، عبدالصمد34، سعد منصور38، فہیم اشرف9، شاہین شاہ آفریدی نے 37 رنز بنائے، دوسری جانب سلمان علی آغا 106رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4، ناہید رانا اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔