کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سلسلے میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں، جہاں ہوٹل آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا بینڈ باجے کے ساتھ استقبال کیا گیا جبکہ ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔
حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی تاکہ لیگ کے آئندہ مرحلے کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے شروع ہوگا۔