کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ڈیوڈ وارنر، معین علی اور ٹیم ڈائریکٹر میں جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی۔
پی ایس ایل میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور راولپنڈیز کے درمیان میچ کے اختتام پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
— David Warner (@davidwarner31) April 2, 2026
وائرل ویڈیو میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میٹ معین علی اور ٹیم ڈائریکٹر سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق کچھ صارفین نے کہا کہ یہ جھگڑا ہورہا ہے، بعد ازاں آسٹریلوی کرکٹر نے خود ٹوئٹر پر قہقہے والے ایموجی کے ساتھ وضاحت پیش کی۔
— David Warner (@davidwarner31) April 3, 2026
ڈیوڈ وارنر نے ٹویٹ میں کہا کہ میں اس ویڈیو میں ٹیم ڈائریکٹر سے کہہ رہا تھا کہ پہلے وہ جائیں اور ہاتھ ملائیں ۔