پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 159 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 159 رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 247 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 16.1 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جارح مزاج بیٹر اعظم خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعد بیگ 14 اور خوشدل شاہ 10 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد، سفیان مقیم اور ناہید رانا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے کوشال مینڈس نے 52 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی بدولت 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51گیندوں پر 87رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

زلمی کے عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ مائیکل بریس ویل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ خوشدل شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔