پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی فتح

پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی فتح

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے۔

آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں فیفا سیریز میں پاکستان ویمن اور ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر ویمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیا ن میچ تھا جس میں پاکستان خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی برتری حاصل کرلی گئی۔

گول زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے کیے، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز رفتار کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغ کر میچ آٹھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔

اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے مزید ایک، ایک گول کیا جب کہ دیگر دو گول نادیہ خان اور اسریٰ خان نے کیے ۔