خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 کے 36 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے دیا گیا 81رنز کا ہدف 7ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 24, 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محسن ریاض 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سمیر منہاس نے 27 اور کپتان شاداب خان نے 4 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ڈیون کانوے کوئی رن نہ بنا سکے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد علی نے حاصل کیں۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 24, 2026
قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور صرف 80 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 25 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، صائم ایوب ، کوشال پریرا اور آصف محمود12،12 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عرفان خان 9، کپتان مارنوس لبوشانے 5 رنز ہی بنا سکے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 24, 2026
کنگزمین کے گلین میکسویل اور حنین شاہ ایک، ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ حسان خان ، معاذ صداقت اور محمد علی کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان ، عماد وسیم اور رچرڈ گلیسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان مرزا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔