خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، فرحان یوسف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زلمی کے کوشال مینڈس 9، محمد حارث 6، مائیکل بریسویل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم کا بلا آج کوئی رن نہ اگل سکا۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے معاذ صداقت اور کپتان مارنوس لبوشن نے اننگ کا آغاز کیا تاہم معاذ صداقت 16 رنز کے مجموعے پر 11 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
کریز پر موجود کپتان مارنوس لبوشین کا ساتھ نبھانے کے لیے صائم ایوب آئے اور دونوں نے ٹیم کا مجموعی سکور 51 تک پہنچایا لیکن لبوشین بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔
نئے آنے والے جارح مزاج بلے باز عثمان خان بھی 8 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، عرفان خان اور کوشال پریراایک، ایک جبکہ گلین میکسویل بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
حیدرآباد کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بنا کر ایرون ہارڈی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ حنین شاہ 9 رنز ہی بنا سکے، صائم ایوب 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور عاکف جاوید 5 رنز ہی بنا پائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ناہید رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپر سنڈے کا سُپر فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہاؤس فل ہوگیا، ٹاس سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
بڑے معرکے سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
تقریب میں گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم، آئمہ بیگ ، عارف لوہار اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو شائقین ان کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے، رنگارنگ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔