حسن علی کی انگلینڈ کے وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ

حسن علی کی انگلینڈ کے وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے یارکشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف 12 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

حسن علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت یارکشائر کو ڈربی شائر کے خلاف کامیابی نصیب ہوئی، حسن علی کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔