فرنچ اوپن میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو کوارٹر فائنل میں شکست

فرنچ اوپن میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو کوارٹر فائنل میں شکست

ویمنز کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے آرینا سبالینکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں آرینا سبالینکا نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا، تاہم روسی کھلاڑی ڈیانا شنائیڈر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ڈیانا شنائیڈر نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کا فرنچ اوپن میں سفر ختم ہو گیا۔