انڈر18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

انڈر18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 0-3سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے کیا جبکہ دوسرا گول حیدر آسام نے پنالٹی اسٹروک پر کیا اور تیسرا گول عدیل نے کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ملائیشیا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ انڈر 18 ایشیا کپ کا فائنل میچ آج بھارت اور جاپان کے درمیان دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔