پرو ہاکی لیگ: بیلجئیم کی پاکستان کو چھ صفر سے شکست

پرو ہاکی لیگ: بیلجئیم کی پاکستان کو چھ صفر سے شکست

میچ میں بیلجئیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا، بیلجئیم کے کھلاڑیوں نے ابتدا سے ہی پاکستانی ٹیم پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے کوارٹر میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

دوسرے کوارٹر میں بیلجئیم نے مزید دو گول کرکے ہاف ٹائم تک تین صفر تک پہنچادی، میچ کے تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم حریف پر دباؤ ڈالنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکی۔

اس کوارٹر میں بیلجئیم نے مزید ایک گول اسکور کیا، چوتھے اور آخری کوارٹر میں بیلجئیم نے مزید دو گول اسکور کئے اور سکو ر لائن چھ صفر تک پہنچا کر فتح سمیٹی۔

پاکستان ہاکی ٹیم بیلجئیم سے ہی انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ بھارت اور برطانیہ کے خلاف میچز کھیلے گی۔