فیفا ورلڈ کپ 2026ء: یوروگوئے اور کیپ ورڈے کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

فیفا ورلڈ کپ 2026ء: یوروگوئے اور کیپ ورڈے کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

میچ کا آغاز کیپ ورڈے کے جارحانہ انداز سے ہوا، 21ویں منٹ میں کیون پینا نے ایک شاندار فری کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں کیپ ورڈے کا پہلا گول بھی اپنے نام لکھوا لیا۔

یوروگوئے نے جلد ہی واپسی کرتے ہوئے میکسی اراؤخو کے گول سے سکور برابر کیا، جبکہ وقفے سے قبل اگسٹن کانوبیو نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں کیپ ورڈے نے ہمت نہیں ہاری، متبادل کھلاڑی ہیلیو واریلا نے یوروگوئے کے دفاعی اور گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر دیا اور یوں سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے بھرپور کوشش کی، تاہم کوئی بھی فیصلہ کن گول نہ کر سکی۔