کھیل
خلاصہ
- لیڈز: (دنیا نیوز) ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے لیڈز میں ان ایکشن ہوں گی، قومی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست ہوئی، بھارتی ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو 64 رنز، جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں اور بنگلا دیش کی ٹیم نے 23 رنز سے شکست دی تھی۔