کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

قیوم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، گارڈن مدنی مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت 50 سالہ طاہرہ غوری کے نام سے ہوئی۔

پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، تمام لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔