علاقائی
خلاصہ
- خانیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے خانیوال میں موٹرسائیکل سوار جنگلے سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پیرووال کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل نوجوان سے بے قابو ہو پل کے جنگلے سے ٹکرا گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار اِس قدر زور سے ٹکرایا کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق نوجوان موٹرسائیکل مکینک تھا۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے لاش مقامی منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی۔