کرائم
خلاصہ
- بورے والا:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بورے والا میں خانہ بدوش خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے کام کے بہانے گھر لیجا کر مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا اور مقتولہ کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ قدمے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔