لاہور میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ سندر کے علاقے میں پیش آیا جہاں مراکہ کوارٹرز میں پانچ سالہ حسن عامر کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

اہل محلہ کا کہنا تھا کہ حسن گلی میں کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گر گیا جسے  اہل محلہ نے نکال اپنی مدد آپ کے تحت  فوری طور  پرنکال کر ہسپتال منتقل کیا  مگر جانبر نہ ہو سکا۔

دوسری جانب والد نے متعلقہ انتظامیہ اور کنسٹرکشن کمپنی کو ذمہ دار قرار دے دیا اور تھانہ سندر میں دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔

مزید برآں پولیس نے دلخراش واقعے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔