علاقائی
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ پور کانجراں ملتان روڈ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماری دی جس سے ایک لڑکا موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت 14 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دو بچیاں بھی زخمی ہوئیں جس کی شناخت 10 سالہ زہرہ 10، 7 سالہ مسکان کے نام سے ہوئی،حادثہ میں زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق لڑکے کی لاش پولیس نے مردہ خانے بھجوا دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔