شجاع آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

شجاع آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق شجاع آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے بعد پیچھے سے آنے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے اپنی نگرانی میں جاں بحق شخص اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کرایا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔