علاقائی
خلاصہ
- دولت پور: (دنیا نیوز) دولت پور میں تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی حیدر اوٹھو اور وکیل اوٹھو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور منتقل کر دی گئی ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔