مریدکے: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

مریدکے: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

حادثے کے باعث ایک موٹر سائیکل پر سوار باپ جان بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 18 سالہ شاہ زیب ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، دوسرے موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی منور کو ٹی ایچ کیو پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ باپ بیٹا محنت مزدوری کے بعد شاہدرہ سے واپس مریدکے آ رہے تھے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔