علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقہ 102 شمالی کے قریب بے قابو مسافر کوچ آگے جاتی 3 موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑی۔
حادثہ میں محمد اصغر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد صدام، سجاد انور، 10 سالہ عبدللہ، 8 سالہ حرین، 7 سالہ زویا اور 4 سالہ ہادیہ شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ کا ڈرائیو موقع سے فرارہو گیا، جس کو پکڑنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔