ملتان: دو ٹرالروں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق

ملتان: دو ٹرالروں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق

دونوں ٹرالروں کے درمیان حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے باعث ایک شخص جان بحق ہوگیا، جان بحق شخص سپیشل پروٹیکشن یونٹ پولیس کا ملازم تھا جو ٹرالر میں موجود تھا۔

ریسکیو کے مطابق انٹرچینج سے کراچی کی جانب جاتا ٹرالر اگلے ٹرالر سے ٹکرایا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایاکہ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا، جس کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔