نواب شاہ: غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کو حادثہ، 3 اہلکار زخمی

نواب شاہ: غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کو حادثہ، 3 اہلکار زخمی

غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری، زخمی اہلکاروں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود غیر ملکی انجینئرز معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری نے موقع پر پہنچ کر غیر ملکی انجینئرز کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔