علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کےعلاقہ کھچی والا کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
حادثہ میں سائیکل سوار معمر شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے معمر شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق 60 سالہ شخص کی محمد فاروق گجر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس نے لوڈر رکشہ کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔