فیفا ورلڈ کپ، سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

فیفا ورلڈ کپ، سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

سوئٹرز لینڈ کی ٹیم نے 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، کینیڈا کی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

ادھر بوسنیا نے قطر کو 1-3 سے مات دی اور گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی بیچ ہیٹی اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جبکہ برازیل اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی مد مقابل ہیں۔

علاوہ ازیں جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ صبح 6 بجے کھیلا جائے گا، میکسیکو اور چیک ریپبلک کی ٹیمیں بھی صبح 6 بجے ٹکرائیں گی۔