نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، امام الحق

نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، امام الحق

لاہور میں کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی، ایل سی سی اے گراؤنڈ پر نیٹ سیشنز میں بیٹرز نے اپنی تکنیک پر کام کیا۔

ٹریننگ کے دوران بولرز نے کوچز کی نگرانی میں اپنی گیند بازی لائن، لینتھ اور ردھم بہتر بنانے پر توجہ دی۔

اس موقع پر امام الحق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل طویل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس کیمپ میں فٹنس، بنیادی اسکلز اور تکنیک پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد اس نوعیت کا کیمپ لگا، جس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو رہا ہے، نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔