کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچی۔
واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، ویمن ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیلے جن میں قومی ٹیم کو بھارت ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے گروپ سٹیج کا آخری میچ نیدرلینڈ کیخلاف کھیلا جس میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
یاد رہے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم نے آئر لینڈ میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔