کھیل
خلاصہ
- بوسٹن: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کی دوڑ میں فرانس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
فرانسیسی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو دوصفر سے شکست دی، فرانس کی جانب سے کلیان امباپے اور عثمان ڈیمبیلے نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔
ورلڈ کپ میچز میں کلیان امباپے کے گولز کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ رواں ایونٹ میں میسی کے بعد امباپے کے گولز کی تعداد بھی 8 ہو گئی۔
ہفتے کو سپین اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اتوار کو ناروے کا مقابلہ انگلینڈ جبکہ ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔