فیفا کپ: انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فیفا کپ: انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ابتدا ہی سے انتہائی سنسنی خیز رہا، انگلینڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی، جس کے بعد ناروے نے بھی گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں جس کے بعد اضافی وقت میں انگلینڈ نے فیصلہ کن گول سکور کیا۔

ناروے نے شکست کے باوجود بھرپور مزاحمت کی اور کئی خطرناک اٹیک بھی کیے، لیکن انگلش دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید گول ہونے سے روک دیا، انگلینڈ کی جانب سے دفاعی نظم و ضبط اور بروقت جوابی حملوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول جوڈ بیلنگھم نے کیے جبکہ نارووے کی جانب سے واحد گول اینڈریاس شیلڈرپ نے سکور کیا۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کر لی، جہاں اب اس کا مقابلہ دوسرے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا، دوسری جانب ناروے کا عالمی کپ میں شاندار سفر کوارٹر فائنل پر اختتام پذیر ہو گیا۔