عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے کسی دقت کے بغیر نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔

پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔