ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا

ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا

فیڈریشن ذرائع کے مطابق اے ایف پی جلد حکومت کو ایک تفصیلی خط ارسال کرے گی، جس میں کامن ویلتھ گیمز میں قومی ایتھلیٹ کی تیاری، کوچنگ اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

 ارشد ندیم نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کی تھیں، تاہم اس بار ایک غیر کوالیفائیڈ کوچ کی نگرانی میں تیاری کے باعث پاکستان چار سال بعد ہونے والے اس بڑے ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکا۔

فیڈریشن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چند افراد کی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ مبینہ مخالفت اور انتظامی اختلافات کے باعث قومی مفاد متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں میگا ایونٹ میں متوقع کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

 پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن حکومتی اداروں کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گی تاکہ مستقبل میں قومی ایتھلیٹس کی تیاری، کوچنگ اور انتظامی معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔