خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کی حیثیت سے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
محمد عبداللہ، محمد سفیان ، معین شکیل اور عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور محمد حماد الدین انجم قومی سکواڈ کاحصہ ہونگے علاوہ ازیں رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابو بکر محمود، عبدالمتان اور محمد عماد بھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
باب جوہان ویلڈہوف ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز اور محمد اویس قرنی مینجر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 15سے30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ورلڈ کپ سکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن سکواڈ منتخب کیا ہے۔