کھیل
خلاصہ
- ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
فائنل میں عمیر عارف کی کامیابی کا اسکور 4-11، 11-6، 11-5، 9-11 اور 11-4 رہا۔
عمیر عارف ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔