خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) ویمنز انڈر19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، سٹارز اور انونسیبلز حصہ لیں گی۔
نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے میچز کراچی کے دو مختلف گراونڈ میں کھیلے جائیں گے 4ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 75 انڈر 19 ویمنز کرکٹرز شریک ہوں گی۔

فضا فیاض، کومل خان، سمعیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز ٹورنامنٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے پہلے 10 میچز 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے آخری دس میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور ٹاپ دو کے درمیان فائنل ہوگا، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 7 لاکھ پچاس ہزار انعام ملے گا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔