آسٹریلیا کا بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

آسٹریلیا کا بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

بنگلا دیش کے خلاف کل سے میکے کے مقام پر شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میتھیو رینشا، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشین، سٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری، بیو ویبسٹر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ٹیم میں چار فاسٹ بولرز کو شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے باعث تجربہ کار سپنر نیتھن لیون کو ٹیم سے باہر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تاہم پچ کے معائنے کے بعد پیٹ کمنز نے واضح کردیا کہ نیتھن لیون ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کپتان کمنز کا کہنا تھا کہ میتھیو رینشا ماضی میں مختلف انداز میں نظر آتے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ روز اپنی بہترین فارم میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز کا فیصلہ کن میچ کل سے شروع ہورہا ہے۔