کھیل
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس ڈربی نائٹ کلب کے باہر مبینہ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مختصر وقت کیلئے حراست میں لیے گئے، تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور بعد ازاں بغیر کسی چارج کے رہا کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں برائیڈن کارس کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہتھکڑی لگائے لے جاتے دیکھا گیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے برائیڈن کارس سے متعلق واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
برائیڈن کارس کو پولیس نے مختصر وقت کیلئے حراست میں لیا، تاہم بعد ازاں بغیر کسی چارج کے رہا کر دیا گیا، واقعے کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں، برائیڈن کارس کو ہتھکڑی کیوں لگائی گئی؟ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
برائیڈن کارس کو ساتھی کھلاڑی میتھیو پوٹس کے ہمراہ ڈربی میں دیکھا گیا تھا، برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔