پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان، میدان 12 ستمبر سے سجے گا

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان، میدان 12 ستمبر سے سجے گا

ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، عمران خان سٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میچز کی میزبانی کریں گے۔

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں مجموعی طور پر سات راؤنڈز کھیلے جائیں گے، ہر راؤنڈ میں چار فرسٹ کلاس میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران 28 چار روزہ فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ فائنل 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔

ٹائٹل کے حصول کے لیے غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلوشنز، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔