قومی ویمنز ٹیم کا ایشیا کپ میں سفر تمام، سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنالی

قومی ویمنز ٹیم کا ایشیا کپ میں سفر تمام، سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

شوال ذوالفقار نے 24 جبکہ گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے، طوبہ حسن 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواب میں سری لنکا نے 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔ ہرشیتھا سماراوکراما نے 36 اور کویشا دلہاری نے 33 رنز بنائے، جبکہ نلکشیکا سلوا نے 18 اور کاؤشینی نوتھیانگانا نے 10 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3.4 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعدیہ اقبال اور امِ ہانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔