برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

رضا اللہ کی وطن واپسی پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اسلام آباد ایئرپورٹ گونج اٹھا۔

بعد ازاں رضا اللہ کو جلوس کی شکل میں ان کے آبائی علاقے منصب کلی لایا گیا، جہاں ایم پی اے افتخار علی مشوانی سمیت شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر رضا اللہ کو گھر لے جایا گیا اور ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پورے مردان اور پاکستان کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ قومی ٹیم کی جانب سے اس سے بھی بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔