کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ایشین گیمز 2026ء میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گی۔
منیبہ علی ایشیا کپ کے اختتام کے بعد دبئی سے وطن واپس آگئی تھیں، جبکہ قومی ٹیم کی دیگر 14 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ جاپان روانہ ہوگیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقت کی کمی اور ناک آؤٹ مرحلے کے 22 ستمبر تک مکمل ہونے کے باعث منیبہ علی کا متبادل کھلاڑی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منیبہ علی کی عدم موجودگی میں گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی، جنہوں نے تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ابتدائی میچ میں بھی وکٹ کیپنگ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔
گُل فیروزہ حالیہ ایشیا کپ میں پاکستان کی نمبر 3 بیٹر تھیں، جبکہ اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ میں وہ منیبہ علی کے ساتھ اوپننگ بھی کر چکی ہیں۔
پاکستان ٹیم نے رواں ایونٹ کے پہلے روز بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف 92 رنز کا ہدف 11 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل حاصل کیا۔