ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

ناگویا میں کھیلے گئے سمیی فائنل میچ میں ایران نے پاکستان کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔

والی بال میچ میں ایران کی جیت کا اسکور پچیس تیرہ، پچیس پندرہ اور پچیس گیارہ رہا۔

پاکستان والی بال ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی، پاکستان کے پاس اب کانسی کا تمغہ جیتنے کا موقع موجود ہے۔

قومی ٹیم کل برانز میڈل میچ میں ایکشن میں ہوگی جہاں اس کا مقابلہ جاپان یا چین سے ہوگا۔