ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلے میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

کاروگی اسپورٹس پارک میں پاکستان ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی اور چاندی کے تمغے کی حقدار ٹھہری۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 51 گیندوں پر 5 چوکوں اور 7 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ صائم ایوب نے 29 رنز اسکور کئے۔

کپتان صاحبزادہ فرحان 10 رنز بنا سکے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بیٹر معاذ صداقت نے 23 رنز اسکور کئے، عثمان خان 3، عبد الصمد 9 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے اکثر پٹیل، واشنگٹن سندور اور شوم دوبے کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

بھارتی اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کئے جبکہ ساتھی اوپننگ بیٹر سوریا ونشی نے 15 رنز اسکور کئے۔

وکٹ کیپر بیٹر سنجو سمسن نے 2، اشان کشن نے 20 رنز، کپتان شریس آئیر نے 21 ، شوم ڈوبے 27 جبکہ تلک ورما نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان شریس آئیر نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبد الصمد، سعد مسعود، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان سے ہاتھ نہیں ملایا