ایشین گیمز: سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کاروگی اسپورٹس پارک میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ تھرندو رتھنائیکے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان سہان ارچیگے نے 33 رنز بنائے۔

بنگلادیشی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا، تھرندو رتھنائیکے اور وجے کانتھ ویاسکانتھن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونجو ساہان نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔