ہم میچ نہیں جیت سکے، میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں: ہیری بروک

ہم میچ نہیں جیت سکے، میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں: ہیری بروک

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے، ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی، لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900 رنز بنے، میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔

ہیری بروک نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ =سٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے بھی نظر آئے، انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔