راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ دوسری اننگز میں زیادہ بہتر نظر آئی: پوون رتنائیکے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ دوسری اننگز میں زیادہ بہتر نظر آئی: پوون رتنائیکے

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتنائیکے کا کہنا تھا کہ سری لنکن بیٹرز نے صرف مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ون ڈے کرکٹ کےلیے اچھی تھی۔ ہم نے ہدف کا تعاقب معمول کے مطابق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی ہدف حاصل کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم خوش ہے۔