ون ڈے ٹرائی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل، بقیہ میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

ون ڈے ٹرائی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل، بقیہ میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے، قومی ٹیم کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی سٹیڈیم آئے، قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن دیکھا، کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا مشاہدہ کیا بھی کیا۔

محسن نقوی نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر سے ملاقات بھی کی تھی، چیئرمین پی سی بی کھلاڑیوں سے بھی ملے تھے۔

 فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے چھکے صرف مجھے نہیں پڑتے، دنیا کے ہر بولر کو مار پڑتی ہے، بہتر نتائج کیلئے زیادہ رنز بنانے اور مخالف ٹیم کو بڑا سکور کرنے سے روکنا ہوگا۔