مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، انگلینڈ کا میچ دیکھا

مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، انگلینڈ کا میچ دیکھا

مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا۔

پاکستان کی خصوصی کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مائیک ہیسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک اسپیشل جیت کے موقع پر میرے والد بھی کراوڈ میں موجود تھے۔