پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار

جسٹس اعظم خان نے امتیاز گل اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو الیکشن کمیشن نوٹیفائی کرکے اپنے آئین کے رول 17 کے مطابق نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان سے نتائج کے اعلان تک تمام عمل 90 روز میں مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتخابی عمل مکمل ہونے تک وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل سپورٹس فیڈریشنز پاکستان اسپورٹس بورڈ کو ایڈہاک کمیٹی کا ممبر شامل کیا جائے گا، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نئی باڈی کے چارج سنبھالنے تک ایڈہاک کمیٹی فیڈریشن کے روزمرہ امور چلائے گی۔