کھیل
خلاصہ
- نائیجریا: (دنیا نیوز) پاکستان نے نائیجریا میں زون ای پلے آف کوالیفائرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اگلے سال فروری میں یوروگوئے میں ہونے والے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے نائیجریا میں زون ای پلے آف کوالیفائرز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔کوالیفائرز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نائجیریا کو نو ۔ پانچ سے شکست دی۔
پاکستان نے چار ملکی کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر گروپ یں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اگلے سال فروری میں یوروگوئے میں ہونے والے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے اس سے قبل ایران اوربھارت کو بھی شکست دی تھی۔